حیدرآباد/13اپریل(ایجنسی) تلنگانہ حکومت کی جانب سے سابقہ ضلع نلگنڈہ کے یادادری میں تعمیر کی جانے والی مندر میں 40 مسلم سنگ تراش بھی کام کررہے ہیں۔ حکومت یادادری مندر کی تعمیر 200 کروڑ روپے سے انجام دے رہی ہے مندر میں بڑے پیمانے پر سنگ تراشی کے کام جاری ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ 800 سنگ تراش مندر میں مختلف راجا
مہاراجہ کے دور کے تعمیرات کے نقش تیار کررہے ہیں۔
ان سنگ تراش میں آندھراپردیش کے ضلع گنٹور سے تعلق رکھنے والے 40 مسلمان بھی ہیں جو اپنے آباواجداد سے اسی پیشہ سے وابستہ ہیں ۔قادر نامی سنگ تراش نے کہا کہ انھیں کسی بھی مذہب سے کوئی اختلاف نہیں ہے ۔مسلمان ہوتے ہوئے مندر کے تعمیری کاموں میں حصہ لینا ان کا ذریعہ معاش بن گیا ہے ۔