حیدرآباد،23مئی(ایجنسی) صدر تلنگانہ کانگریس اتم کمارریڈی اور کانگریس کے سینئر لیڈر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کامیاب قرار دیئے گئے ہیں۔
اتم کمارریڈی نے حلقہ لوک سبھا نلگنڈہ سے مقابلہ کرتے ہوئے 525508 ووٹ حاصل
کیے، جبکہ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے بھونگیر سے مقابلہ کیا اور 532031 ووٹ حاصل کیے۔
اتم کمارریڈی نے ٹی آرایس کے امیدوار وی نرسمہاریڈی کو شکست دی جبکہ کومٹ ریڈی نے ٹی آرایس کے بی نرسیاگوڑ کو شکست دی۔