کوالا لمپور/27جون(ایجنسی) ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق سے اب تک 273 ملین ڈالر کی مالیت کے غیر قانونی اثاثہ جات برآمد کرائے جا چکے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق
تحقیقاتی اداروں نے ملائيشيا کےسابق وزير اعظم نجيب رزاق کے گھر، دفاتر اور دیگر مقامات سے تحويل ميں ليے گئے اثاثوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ ان ثاثوں کی ماليت لگ بھگ 273 ملين ڈالر بنتی ہے جن میں 12 ہزار سے زائد زیورات، 423 مہنگی گھڑیاں، مشہور برانڈ کے 234 چشمے اور 567 ہینڈ بیگز ہیں جو سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے زیر استعمال تھے۔ سابق وزیراعظم نجیب رزاق اور ان کی اہلیہ روسماء منصور پر آمدنی سے زائد اثاثے رکھنے کے الزامات ہیں۔