نئی دہلی، یکم اکتوبر(یواین آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے صدر رام ناتھ کووند کو یوم پیدائش کی نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے ان کی بہتر صحت کے لئے دعا کی۔
مسٹر نائیڈو نے جمعرات کو ایک پیغام میں کہا کہ مسٹر کووند کے تجربہ کار قیادت کی وجہ سے ملک کو فائدہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’’صدر رام ناتھ کووند جی کو یوم پیدائش پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد۔ عوام کے لئے وقف آپ کی عوامی زندگی اور تجربہ کار قیادت کی وجہ سے ملک کو فائدہ ہوا ہے۔ قوم کے لئے وقف آپ کی
طویل المدتی زندگی میں صحت، امن وسکون کی دعا کرتا ہوں۔‘‘
مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود ہرش وردھن نے جمعرات کے روز صدر رام ناتھ کووند کو سال گرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انھیں صحت مند اور لمبی عمر کی دعا کی۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے ٹوئیٹ کیا ، "انکساری اور پیاری شخصیت کے دھنی ، محترم صدر رام ناتھ کووند کو سالگرہ کی مبارکباد اور نیک تمنائیں۔ بھگوان شری رام سے دعا ہے کہ آپ صحتمند اور لمبی عمر ہو اور آپ کی موثر رہنمائی میں ملک اسی طرح ترقی کی نئی جہتیں طے کرے۔