حیدرآباد،17اگست(ایجنسی)آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی این چندرابابونائیڈو کو ان کے امراوتی میں دریائے کرشنا کے کنارے پر واقع سرکاری مکان کوخالی کرنے کے لئے تاڑے پلی گاوں کے تحصیل دار وی سرینواسلو نے نوٹس جاری کی ہے۔
وی سرینواسلو نے نائیڈو کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دریا کے قریب واقع اپنے
اس بنگلہ کو فوری خالی کردیں کیونکہ سیلاب کے پانی ان کے مکان میں داخل ہونے کا خطرہ ہے۔
تحصیلدار نے کہا کہ تقریبا ایک لاکھ کیوزک پانی دریائے کرشنا کے بالائی ڈیمس سے چھوڑا جائے گا جس سے وجئے واڑہ کے پرکاشم بیریج میں سیلاب کی صورتحال رہے گی اور اس سے آپ کے مکان میں پانی کے داخل ہونے کا خطرہ ہے۔