آندھرا/30اپریل(ایجنسی) آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ نہیں ملنے سےناراض وزیر اعلیٰ این چندر بابو نائڈو کی تیلگو دیشم پارٹی(ٹی ڈی پی)پیر کے روز سے مودی حکومت کے خلاف مورچہ کھولنے جا رہی ہے ۔ ٹی ڈی پی سپریمو چندر بابو نائڈو تروپتی کے شری نوکٹیشور یونیورسٹی کے تارکارام اسٹیڈیم میں آج آندھرا کے عوام کو بتائں گے کہ کیسے پی ایم مودی نے انہیں دھوکہ دیا۔
"Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">ٹی ڈی پی کا خیال ہے کہ تروپتی ریلی نریند ر مودی اور بی جےپی حکومت کو اس ریلی کی یاد دلائے گی ، جس میں مودی نے آندھرا کے عوام سے جھوٹے وعدہ کئے تھے۔ واضح ر ہے کہ 30 اپریل 2014 کو بی جے پی کے وزیر اعظم امیدوار نریندر مودی نے آندھرا پردیش کو نہ صرف خصوصی ریاست کا درجہ دینے کی بات کہی تھی، تاہم اس کا ایکسٹنشن پانچ سال سے بڑھاکر 10 سال تک کرنے کے پیش کش بھی کی تھی۔