نئی دہلی، 7 نومبر (یو این آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے فزکس کے سائنس داں اور نوبل انعام یافتہ سر سی وی رمن کے یوم پیدائش پر انہیں گلہائے عقیدت نذر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہندوستانی سائنس کے لئے باعث تحریک ہیں۔
مسٹر نائیڈو نے سنیچر کو ایک ٹوئٹ میں کہا کہ انہوں نے سائنس اور دنیا کو
ایک بے مثال اصول دیا۔
نائب صدر نے کہا ’’عظیم طبیعات کے سائنس داں اور نوبل انعام یافتہ سر سی وی رمن کو ان کے یوم پیدائش پر گلہائے عقیدت نذر کرتا ہوں۔ انہوں نے ’رمن افیکٹ‘ کی دریافت کرکے سائنس اور دنیا کو ایک بے مثال اصول دیا۔ وہ آج بھی ہر ہندوستانی سائنس دانوں کے لئے باعث ترغیب ہیں‘‘۔