نئی دہلی، 25 دسمبر (یو این آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملک میں سڑک اور مواصلات کے ذریعے مواصلاتی انقلاب کے لئے تحریک کا سرچشمہ تھے۔
انہوں نے کہا ’’آج محترم اٹل جی کی سالگرہ ہے ، ملک ان کی سالگرہ کو گڈ گورننس
ڈے کے طور پر مناتا ہے ۔ اٹل جی ملک میں مواصلات اور سڑک کے ذریعے مواصلاتی انقلاب کے علمبرداررہے ۔
مسٹرنائیڈو نے کہا ’’ انتظامیہ کو مقامی سطح پر عام لوگوں کے لیے قابل رسائی بنانا ہی گڈگورننس ہے ۔ دیہاتوں کو ترقی کےقومی دھارے سے جوڑنے کے لیے انتظامیہ کو گاؤں تک عام لوگوں کی زبان میں پہنچانا گڈ گورننس ہے ‘‘۔