نئی دہلی،6فروری(ایجنسی)راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکئیا نائیڈو نے آج ارکان پارلیمنٹ کو نصیحت دی کہ وہ مناسب وجہ پر ہی ایوان سے چھٹی لیں۔
ایوان کی کارروائی شروع کرنے سے
پہلے مسٹر نائیڈو نے ارکان کو اطلاع دی کہ بینی پرساد ورما نے صحت خراب ہونے اور کیرالہ کانگریس (ایم)کے جوش کے منی نے پارٹی کے کام کاج کےلئے چھٹی کی درخواست دی ہے۔ ایوان کے ذریعہ ان اراکین کو چھٹی کی اجازت دئے جانے کے بعد مسٹر نائیڈو نے کہا کہ ایوان نے مسٹر منی کو چھٹی کی اجازت دے دی ہے لیکن اراکین کو چھٹی لینے کےلئے پارٹی کے کام کاج کا ذکر نہیں کرنا چاہئے کیونکہ سبھی لیڈروں کو پارٹی کا کام کرنا ہی ہوتا ہے۔