: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
وجے واڑہ 23 جولائی (یو این آئی) آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو اور آئی ٹی اور انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر نارا لوکیش نے منگل کو وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعہ پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے مرکزی بجٹ کا خیرمقدم کیا اور ریاست کو فنڈز مختص کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
مسٹر نائیڈو نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ مالی سال 24-25
کے مرکزی بجٹ میں ہماری ریاست کی ضرورت کو سمجھنے اور دارالحکومت پولا ورم، صنعتی نوڈس اور آندھراپردیش کے پسماندہ علاقوں کی ترقی پر توجہ دینے کے لیے آپ کا شکریہ، مسٹر نائیڈو نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ مرکز کی طرف سے یہ تعاون آندھراپردیش کی تعمیر نو میں بہت آگے جائے گا۔ میں آپ کو اس ترقی پسند اور اعتماد سے بھر پور بجٹ پیش کرنے کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔