the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 30 مئی (یو این آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو پیر کے روز تین ممالک گیبون، سینیگال اور قطر کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ۔
نائب صدر کے سکریٹریٹ نے یہاں بتایا کہ مسٹرنائیڈو کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی گیا ہے جس میں مرکزی وزیر مملکت برائے صحت اورخاندانی بہبود ڈاکٹر بھارتی پروین پوار اورراجیہ سبھا کے ارکان پارلیمنٹ سشیل کمار مودی اور شری وجے پال سنگھ تومر اور لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ پی رابندرناتھ شامل تھے ۔ نائب صدر 7 جون تک دورے پر رہیں گے ۔ اس دورے کے دوران تمام ممالک کے ساتھ کئی دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے ۔
مسٹرنائیڈو کا یہ دورہ کسی بھی نائب صدرکا تینوں ممالک کا پہلا دورہ ہوگا ۔ یہ دورہ ہندوستان سے گیبون اور سینیگال کا پہلا اعلیٰ سطحی دورہ ہے۔ ان کے دورے سے افریقہ کے ساتھ



ہندوستان کے تعلقات مضبوط ہونے اور افریقی براعظم کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کو مضبوط کرنے کی امید ہے۔
مسٹرنائیڈو اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں گیبون پہنچیں گے اوروہاں کے وزیر اعظم روز کرسچن اوسوکا ریپونڈا کے ساتھ وفد سطح پر بات چیت کریں گے اور صدر علی بونگو سے ملاقات کریں گے ۔ وہ گیبون میں تاجر برادری سے بھی بات چیت کریں گے اور بیرون ممالک مقیم ہندوستانیوں سے خطاب کریں گے۔
نائب صدر کے دورے کا دوسرا مرحلہ میں سینیگال میں ہو گا اور صدر میکی سال کے ساتھ وفود سطح پر بات چیت کریں گے۔ وہ صدر قومی اسمبلی کے چیرمین مصطفی نیاس اور دیگر معززین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ہندوستان اور سینیگال اس سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔ نائب صدر بزنس راؤنڈ ٹیبل میں شرکت کریں گے اور ہندوستانی برادری سے خطاب کریں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.