نئی دہلی، 24 ستمبر (یواین آئی) راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے جمعرات کو ایوان کے 252 ویں سیشن کے دوران ہوئے کام کاج پر اطمینان کا اظہار کیا اور ملازموں کی لگن، ایمانداری اور وقف کے جذبے کی تعریف کی۔
مسٹر نائیڈو نے اپنی
رہائش گاہ پر ایک جائزہ میٹنگ کی اور سیشن کے آپریٹنگ سے جڑے افسران اور اہلکاروں کی تعریف کی۔
انہوں نے راجیہ سبھا سکریٹریٹ کو سیشن کے دوران کووڈ انفیکشن پائے گئے 83 افسران کو طبی سہولیات مہیا کرانے اور دیگر امداد مہیا کرانے کے احکامات دیئے۔