نئی دہلی، 30 ستمبر (یواین آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے صحت یابی کے تعلق سے موصول نیک خواہشات کے لئے اظہار تشکر کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی صحت اچھی ہے۔ مسٹر نائیڈو نے بدھ کے روز ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں اور اس میں تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔
انہوں نے کہا ’’ میری جلد صحتیابی کے لئے ہم وطنوں ، دوستوں ، وزراء ، وزرائے اعلی اوراراکین
اسمبلی کی طرف سے نیک خواہشات کے پیغامات موصول ہونے سے خوش ہوں۔ میں ٹھیک ہوں اور ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق سبھی علاج اور احتیاطی تدابیر اختیار کر رہا ہوں ۔ آپ کی نیک خواہشات سے فکرکی کوئی بات نہیں ہے۔
مسٹر نائیڈو کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے گزشتہ دیر رات اس کی خود اطلاع دی ۔ نائب صدرکو جلد صحت یابی کے لئے ملک اوربیرون ملک سے نیک خواہشات کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔