حیدرآباد،11فروری (ایجنسی) اے پی کو خصوصی درجہ اور اے پی تنظیم نو قانون میں کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے مطالبہ پر دہلی کے اے پی بھون میں تلگودیشم کے قومی سربراہ و اے پی کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو کی جانب سے کی جارہی ایک روزہ بھوک ہڑتال سے یگانگت کے اظہار کے طورپر وجئے واڑہ میں تلگودیشم کے لیڈران نے بھوک ہڑتال شروع کردی۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">اسپیکر اسمبلی کوڈیلہ سیواپرساد راو نے ضلع گنٹور کے نرساراو پیٹ میں بھوک ہڑتال شروع کی۔ریاست کے کئی مقامات پر چندرابابو کی اس بھوک ہڑتال کی حمایت میں بھوک ہڑتال کی گئی ۔وجئے واڑہ کے شیواجی پارک میں بھی حکمران جماعت کے لیڈروں نے بھوک ہڑتال کی ۔بنز سرکل میں پارٹی لیڈروں نے واک کا اہتمام کیا اور خاموش احتجاج بھی کیا ۔