نئی دہلی ، 17 جولائی (یو این آئی) راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس شروع ہونے سے قلبل ہفتہ کی شام تمام سیاسی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا ہے۔ پارلیمنٹ کا اجلاس 19 جولائی بروز پیر شروع ہورہا ہے۔
راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ اس اجلاس میں ایوان کی تمام
سیاسی پارٹیوں اور گروپوں کو مدعو کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ اجلاس نائب صدر کی رہائش گاہ پرمنعقد ہوگا۔اجلاس میں شرکت کے لئے ابھی تک مختلف سیاسی پارٹیوں کے 40 سے زائد رہنماؤں اور مرکزی وزراء رضامندی دے چکے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ایوان کا کام کاج ہموار طریقے سے چلانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔