نئی دہلی ، 2 جون (یو این آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے تلنگانہ کے باشندوں کو ریاست کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی تعمیر میں ان کا اہم کردار ہے۔ مسٹر نائیڈو نے بدھ کے روز یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ تلنگانہ قدیم روایات کی سرزمین رہی ہے اور ریاست تاریخ ، متنوع ثقافتی ورثہ اور عمدہ فن تعمیر کے
لئے مشہور ہے ۔
نائب صدر نے کہا کہ تلنگانہ اور اس کے عوام نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا ’’ ریاست تلنگانہ کے یوم تاسیس کے موقع پر ریاست کے لوگوں کے روشن اور صحتمند مستقبل کے لئے دعا گو ہوں۔ یہ ثقافت اور روایات کی سرزمین ہے ۔ یہ فن ، فن تعمیر اور ادب کی سرزمین ہے۔ ریاست کی پائیدار ترقی کے لئے مبارکبا د‘‘۔