نئی دہلی، 26 جنوری (یو این آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے بدھ کو 73 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر باشندگان وطن کو مبارکباد دی سٹرنائیڈو نے ٹویٹ کیا، "73 ویں یوم جمہوریہ کے مبارک موقع پر تمام ہم وطنوں کو میری جانب سے دلی مبارکباد یوم جمہوریہ ہمارے آئین میں درج آزادی، مساوات، بھائی چارے اور تمام کے لئے انصاف
کے پیارے اصولوں پر ہمارے یقین کی تصدیق کرنے کا ایک مناسب موقع ہے۔
انہوں نے کہا، "یہ ان مجاہدین آزادی کو تہہ دل سے یاد کرنے کا موقع ہے جن کی بے لوث قربانیوں سے اس عظیم جمہوریہ کاجنم ہوا۔ آئیے آج ہم اپنی جمہوریہ کی حصولیابیوں کا جشن منائیں اور ایک پرامن اور ترقی پسند ہندوستان کی تعمیر کے لیے خود کو وقف کرنے کا عزم کریں۔