نئی دہلی،10 مارچ ( یواین آئی) نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو نے سنٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے یوم تاسیس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اہم تنصیبات کی سلامتی میں فورس کا بیش قیمتی حصہ
ہے۔
مسٹر نائیڈو نے بدھ کے روز اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک فورس کی شراکت کے لئے ہمیشہ سے ممنون ہے۔
انہوں نے کہا ’’سی آئی ایس ایف کے 52 ویں یوم تاسیس کے موقع پر فورس کے تمام ممبروں کو میری دلی مبارکباد۔