نئی دہلی، 06 جون (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے ہندوستان اور قطر کے درمیان بہتر ماحول بنانے اور باہمی فائدے کے لئے تعاون بڑھانے کی اپیل کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔
گبون، سینیگال اور قطر کے
اپنے تین ملکوں کے دورے کے آخری مرحلے میں دوحہ پہنچے مسٹر نائیڈو نے ہندوستان-قطر تعلقات کی مضبوطی کا ذکر کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ایک خاص رشتہ ہے جو صدیوں میں پروان چڑھا ہے۔
انہوں نے مضبوط شراکت داری کو مزید خوشحال کرنے اور کاروبار میں تنوع کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔