نئی دہلی، 20ستمبر (یو این آئی) زندگی کے تمام شعبوں میں اعلی اخلاقی اقدار کو فرو غ کی اپیل کرتے ہوئے نائب صدرجمہوریہ ایم ونکیا نائیڈو نے پیر کو کہا کہ اراکین پارلیمنٹ اور ایم ایل اے اور دیگر منتخب نمائندوں کو اپنے طرز عمل میں شائستگی اور وقار کی حد کو عبور نہیں کرنا چاہئے۔
مسٹر نائیڈو نے اپنی رہائش گاہ پر گجرات میں ودوڈرہ کی
مہاراجہ سایاجی راو یونیورسٹی میں ’سیاسی قیادت اور حکمرانی‘ میں ایک سالہ ڈپلوما کورس کے طلبا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سب سے بڑی جمہوریت کے طورپر ہندستانی پارلیمنٹ اور مقننہ کو دوسروں کے لئے مثال قائم کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ اراکین پارلیمان اور اراکین اسمبلی کو کبھی ایسا نہیں کرنا چاہئے جو شائستگی اور وقار کی لکشمن ریکھا کو پارکرے۔