نئی دہلی/29جنوری(ایجنسی) ناگپور میں اسکولی لڑکیوں کے گروپ پر مبینہ طور پر نوٹ برسانے والے ایک پولیس افسر کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے اور اسکے خلاف جانچ بھی شروع کردی گئی ہے، ایک اہلکار نے پیر کو بتایا کہ 26 جنوری کے موقع پر نند گاؤں کے ضلع پرشد اسکول کی چھٹی کلاس کی بچیاں وطن پرست گیت پر پروگرام پیش کررہی تھی، سبھی لڑکیاں 11 سے 12 سال کی تھیں، وہاں تعینات بیٹ کانسٹبل پرمود واکے اسٹیج پر چڑھے اور نوٹوں کو ہوا میں گھماتے ہوئے لڑکیوں پر برسانے لگے جس سے وہاں بیٹھے ناظرین بھی حیران ہوگئے.
کئی لوگوں نے اپنے موبائل میں ریکارڈ کی گئے واقع کا ویڈیو اتوار دیر رات وائرل کردیا جسکے بعد طالب علموں کے والدین نے پولیس اہکار کے خلاف کروائی کرنے کی مانگ کی.