حیدرآباد،25 اکتوبر (ذرائع) لوگوں کو پریشانی سے پاک اور ہموار سفر کے تجربے کو یقینی بنانے کے لیے تلنگانہ حکومت نے اسٹریٹجک روڈ ڈیولپمنٹ پروگرام (ایس آر ڈی پی) شروع کیا ہے جس کے ایک حصے کے طور پر، گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) نے بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر تیار کیا
ہے۔
جی ایچ ایم سی نے چھ لین کا دو طرفہ ناگول فلائی اوور بنایا جو مصروف اپل سے ایل بی اسٹریچ (دونوں راستوں) پر ٹریفک کو کم کرنے کے لیے بالکل تیار ہے۔
یہ راستہ شہر کے مشرقی حصوں میں مصروف ترین سمجھا جاتا ہے۔
ناگول فلائی اوور جس کی لمبائی 990 میٹر ہے چہارشنبہ سے لوگوں کے لیے دستیاب ہو گی-