نئی دہلی،30 دسمبر (یواین آئی) مرکزی حکومت نے ناگالینڈ میں مسلح افواج کے استحقاق ایکٹ (افسپا) کے التزامات کے تحت ریاست کے مکمل علاقے کو آج سے اگلے چھ ماہ کےلئے بدامنی کا شکار قرار دیا گیا ہے مرکزی وزارت داخلہ نے جمعرات کو ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے کہا کہ پوری ریاست ابھی ایسے خطرنات اور بدامنی کے حالات سے دوچار ہے جس سے نمٹنے کےلئے مسلح افواج کی
تعیناتی اور ضرورت پڑنے پر ان کا استعمال کیا جانا ضروری ہے۔
اس لئے مرکزی حکومت اس قانون کی دفعہ تین کے تحت ملی طاقتوں کا استعمال کرتے ہوئے ریاست کے مکمل علاقے کو 30 دسمبر سے اگلے چھ ماہ کےلئے بدامنی کا شکار قرار دیاگیا تھا۔
واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے ناگالینڈ میں افسپا قانون کے سلسلے میں حال ہی میں ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل کی تھی۔