لکھنؤ:04جنوری(یواین آئی)کانگریس کی ترجمان سپریہ شرینیت نے منگل کو بی جے پی صدر جے پی نڈا پرالزام لگایا کہ انہوں نے ’ لڑکی ہوں لڑ سکتی ہوں‘ جیسی مہم کا کھلا مذاق اڑایا اور ایسا کرنے والے وہ بی جے پی کے پہلے لیڈر نہیں ہیں ، کانگریس لیڈر نے اسے مایوس کن قرار دیا یوپی کانگریس ہیڈ کوارٹر پریس کانفرنس سے خطاب کرتی ہوئی انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے والے نڈا بی جے پی کے پہلے لیڈر نہیں ہیں۔انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ آخر پارٹی خواتین اور لڑکیوں کا بار بار مذاق کیوں اڑا رہی ہے۔ان کو لڑکیوں کی خوشحالی اور ترقی سے کیا دقت ہے۔ ایک چیز اک دم واضح ہے کہ وہ اس مہم پر حملہ کر رہے ہیں کیونکہ بی جے پی نہیں چاہتی ہے کہ خواتین باختیار اورطاقتور بنیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ پیر کو بستی ،لکھنو میں منعقد بی جے پی کی جن وشواش یاترا
میں نڈا نے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا پر طنز کستےہوئے کہا تھا کہ یوپی میں ایک لیڈر ہیں جو کہتی ہیں’لڑکی ہوں لڑسکتی ہوں‘لیکن وہ اس وقت کچھ بھی شرم محسوس کیوں نہیں کیا جب خواتین کھلے میں قضائے حاجت کو مجبور تھیں۔ہماری حکومت میں تقریبا 11کروڑ سے زیادہ بیت الخلا تعمیر کرائے گئے ہیں۔اور حواتین کو وقار کے ساتھ جینے کا حق ملا ہے۔
شرینیت نے کہا کہ نڈا کو اس بات کو سمجھنا چاہئے کہ خواتین صرف سماج برائیوں سے ہی نہیں لڑرہی ہیں بلکہ وہ اپنے حقوق کی لڑائی لڑرہی ہیں۔وہ اپنی عزت اور وقار کی اپنی تعلیم و مواقع کی لڑائی خود لڑ رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نڈا جی اور بی جے پی کو لگتا ہے کہ عورتیں صرف حمام اور ایک رسوئی گیس سلنڈر کے لائق ہیں، بار بار بیت الخلا اور گیس سلنڈر کا حوالہ دے کر آخر بی جے پی کیا ثابت کرنا چاہتی ہے۔