the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سری نگر، 27 اکتوبر (یو این آئی) مغربی ایئر کمان کے کمانڈنگ ان چیف ایئر مارشل امت دیو کا کہنا ہے کہ اگر سنہ 1947 میں اقوام متحدہ نے مداخلت نہ کی ہوتی تو آج سارا کشمیر بھارت کا ہوتا۔
انہوں نے یہ دعویٰ بدھ کو سری نگر کے مضافاتی علاقہ رنگریٹ میں واقع اولڈ ایئر پورٹ پر منعقدہ ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔
یہ تقریب بھارتی فوج کی کشمیر آمد کے 74 سال مکمل ہونے کے سلسلے میں منعقد کی گئی تھی۔
ایئر مارشل امت دیو نے کہا: 'دستاویز الحاق پر دستخط کے فوراً بعد ہم



نے کشمیر کا رخ کیا تھا اور ہم سری نگر ایئر فیلڈ کو بچانے میں کامیاب ہوئے تھے۔ ہمارے جوانوں نے سری نگر میں لینڈنگ کے بعد حملہ آوروں کے خلاف کارروائیاں شروع کی تھیں اور انہیں پیچھے دھکیلنے میں کامیابی بھی حاصل کی تھی'۔
انہوں نے کہا: 'حملہ آور قبائلیوں کے بھیس میں پاکستانی فوجی تھے۔ میرا پختہ یقین ہے کہ اگر اقوام متحدہ نے مداخلت نہ کی ہوتی تو آج سارا کشمیر ہمارا ہوتا'۔
ایئر مارشل نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ایک دن آئے گا جب پاکستان زیر قبضہ کشمیر بھی ہمارے اس کشمیر میں شمولیت اختیار کرے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.