جنیوا، 4 اکتوبر (یو این آئی) اقو ا م متحدہ کی خواتین اور بچوں کے حقو ق سے متعلق کمیٹیوں نے میانمار حکومت سے شمالی رخائن علاقہ میں تشدد پر فوراً روک لگانے کی اپیل کی ہے۔
گذشتہ چھ ہفتہ میں لاکھو ں مسلم روہنگیارخائن سے نقل مکانی کے لئے مجبور ہوئے
ہیں۔
خواتین کے خلاف بھید بھاو پر روک لگانے اور بچوں کے حقوق سے متعلق کمیٹیوں کی طر ف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ روہنگیا فرقہ کی خواتین اور بچوں کے مستقبل کے بارے میں خاص طورپر فکر مند ہے جو قتل ، عصمت دری اور جبراً بے گھر کرنے جیسے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا شکار ہورہے ہیں۔