the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ینگون، 20 اپریل (رائٹر) میانمار حکومت کے ایک وزیر نے بنگلہ دیش میں مقیم روہنگیا پناہ گزینوں کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کیمپوں میں ان کی حالت نہایت قابل رحم ہے۔
سماجی فلاح و بہبود کے وزیر ون میات نے بنگلہ کے دو روزہ دورہ کے بعد واپس آنے کے بعد کل یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ بنگلہ دیش کے پناہ گزینوں کے کیمپ میں رہنے والے تمام روہنگیوں کی حالت نہایت خراب ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے روہنگیا پناہ گزینوں کو وطن واپس



لانے کا کام شروع کرنا چاہئے کیونکہ مانسون جلد ہی شروع ہونے والا ہے اور مانسون کے دوران صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔
بنگلہ دیشی حکومت نے سنیچر کے رو ز کہا تھا کہ ایک روہنگیا خاندان واپس آگیا ہے۔ بنگلہ دیش کی حکومت اور اقوام متحدہ پناہ گزیں ایجنسی نے حالانکہ کہا کہ انہیں اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ 
واضح رہے کہ میانمار میں فوجی کارروائی کے بعد تقریباً سات لاکھ روہنگیا اپنی جان بچا کر بنگلہ دیش میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔
رائٹر۔ سلام۔ ایم جے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.