: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ڈھاکہ/20ستمبر(ایجنسی) بنگلہ ديشی وزير اعظم شيخ حسينہ نے کہا ہے کہ ميانمار کو ان تقريباً 420,000 روہنگيا مسلمانوں کو واپس لينا چاہيے جو تشدد سے فرار ہو کر پناہ کے ليے بنگلہ ديش پہنچے ہيں۔ انہوں نے يہ بيان امريکی شہر نيو يارک ميں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بنگلہ
ديشی رضاکاروں کے ساتھ بات چيت کرتے ہوئے منگل کی شب ديا۔ شیخ حسینہ کے بقول انہوں نے ميانمار حکومت سے کہہ ديا ہے کہ سالہا سال سے وہاں آباد روہنگيا مسلمان ميانمار کی ذمہ داری ہيں اور حکومت کو ان کو پناہ فراہم کرنے کا بندوبست کرنا چاہيے۔ قبل ازيں ميانمار کی رہنما آنگ سان سوچی کہہ چکی تھيں کہ ميانمار روہنگيا مسلمانوں کو واپس لينے کے ليے تيار ہے۔