the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سری نگر،9 ستمبر (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ شریعت کے متعلق ان کے بیان کو جان بوجھ کر مسخ کیا گیا ہے انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ مجھے اس پر کوئی تعجب نہیں ہے کیونکہ بیشتر ممالک جو شریعت کو برقرار رکھنے کا دعویٰ کرتے ہیں اس کے اصولوں کو اپنانے میں ناکام ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ تاریخ اسلام با اختیار اور آزاد خواتین کی مثالوں سے بھری پڑی ہے بتادیں کہ موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے بدھ کے روز نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ طالبان شریعت کے عین مطابق



حکومت کرکے دنیا کے لئے ایک مثال بن سکتے ہیں۔

اس بیان پر تنقید کا نشانہ بن جانے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ مجھے کوئی تعجب نہیں ہے کہ شریعت کے متعلق میرے بیان کو جان بوجھ کر مسخ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا: ’مجھے کوئی تعجب نہیں ہے کہ شریعت کے متعلق میرے بیان کو جان بوجھ کر مسخ کیا گیا ہے کیونکہ بیشتر ممالک جو شریعت کو برقرار رکھنے کا دعویٰ کر رہے ہیں اس کے اصولوں کو اپنانے میں ناکام ہوئے ہیں وہ صرف خواتین کو محدود کرنے پر تلے ہوئے ہیں‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.