حیدر آباد 13 جنوری (یو این آئی) آندھراپردیش کے سابق وزیر اعلی وریاست کی اصل اپوزیشن تلگودیشم پارٹی کے سر براہ این چندرا بابو نائیڈو سے کانگریس لیڈروائی ایس شرمیلا نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق شرمیلا، حیدر آباد میں
واقع چندرا بابو کے مکان پہنچیں جہاں انہوں نے اپنے بیٹے کی شادی کی تقریب کیلئے ان کو مدعو کیا۔
بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کی شادی کی تقریب میں مدعو کرنے کیلئے چندرا بابو کی قیام گاہ پہنچی تھیں۔