مدھے پورا ارریہ 04 نومب ( یواین آئی ) کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی نے انتخاب میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم ) میں گڑبڑی سے متعلق اشاروں کنایوںمیں حملہ بولا اور کہاکہ ملک میں ای وی ایم کی جگہ ایم وی ایم ( مو دی ووٹنگ مشین ) چلتا ہے لیکن اس بار بہار میں یہ نہیں چلے گا اور مہا گٹھ بندھن کی فتح ہو گی مسٹر گاندھی نے مہا گٹھ بندھن امیدواروں کے حق میں بدھ کو مدھے پورا اور ارریہ میں منعقدہ انتخابی اجلاس میں کہاکہ اس حکومت میں ملک میں ای وی ایم کی جگہ ایم وی ایم ( مودی ووٹنگ مشین ) چلتاہے ۔ لیکن اس بار بہار اسمبلی انتخاب میں یہ نہیں چلے گا اور
مہا گٹھ بندھن کی جیت ہوگی اور اس کی حکومت بنے گی ۔
کانگریس لیڈر نے روزگار کے معاملے پر وزیراعظم نریندر مودی اور بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار پر حملہ تیز کرتے ہوئے کہاکہ سال 2014 کے لوک سبھا انتخاب میں مسٹر مودی نے ہر سال دو کروڑ نوجوانوں کو روزگار دینے کاوعدہ کیا تھا لیکن انتخاب جیتنے اور وزیراعظم بننے کے بعد وہ اپنا وعدہ بھول گئے ۔ اسی طرح وزیراعلیٰ مسٹر کمار نے بھی کورونا مدت میں بہار سے باہر لوٹے لوگوں کو یہیں روزگار دینے کا وعدہ کیا لیکن انہیں روزگار نہیںدے پائے ۔ نتیجہ یہ ہوا کہ ان لوگوں کو واپس دوسری ریاستوں میں لوٹنے کیلئے مجبور ہوناپڑا۔