نئی دہلی،9اپریل (یو این آئی) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے کہا کہ”تحفظ عبادت گاہ‘ قانون کے تحت جو عبادت گاہ جہاں تھی اس کی وہی پوزیشن مانی جائے گی اور مسلمانوں کو گیان واپی مسجد کے سلسلے میں تشویش میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
یہ بات آج یہاں جاری ایک ریلیز میں کہی گئی
ہے۔
ریلیز کے مطابق گیان واپی مسجد بنارس کے قضیہ کے سلسلہ میں مولانا خالد سیف اللہ رحمانیکارگزار جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے کہا ہے کہ1991ء میں قانون’تحفظ عبادت گاہ‘ کا جو قانون بنا، اس کے تحت 15/ اگست 1947ء کو جہاں جو عبادت گاہ تھی، اس کی وہی پوزیشن مانی جائے گی، اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔