نئی دہلی، 10جون (یو این آئی)موجودہ سیاسی صورت حال کے تناظر میں مسلمانوں میں مخلص اور ان کے مسائل کو خلوص کے ساتھ اٹھانے والے لیڈر پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسملین بہارکے صدر اور رکن اسمبلی اختر الایمان نے کہاکہ مسلمانوں کو اشتراک والی سیاست کو اپنانا چاہئے نہ کہ انضمام والی سیاست۔
انہوں نے کہا کہ اشتراک والی سیاست کی اہمیت
کی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں آپ اپنی مرضی کے مالک ہوتے ہیں کس نظریے کے ساتھ جانا یا نہیں جانا ہے، کس آواز کو کہاں اٹھانا ہے اس میں کسی ہدایت کے محتاج نہیں ہوتے جب کہ انضمام والی سیاست میں کسی بات کو کرنے سے پہلے ہمیں اعلی کمان سے اجازت یا ہدایت لینی پڑتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اشتراک والی سیاست میں اپنی حیثیت برقرار رہتی ہے اور ضم والی سیاست میں آپ کی انفرادیت ختم ہوجاتی ہے۔