جدہ/ نئی دہلی ، 23 اپریل (یو این آئی) مسلم ورلڈ لیگ کے سکریٹری جنرل شیخ محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے منگل کی شام جدہ میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔
انہوں نے جموں و کشمیر
میں ہونے والے خوفناک دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی اور معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم مودی نے نئی دہلی میں جولائی 2023 میں سکریٹری جنرل کے ساتھ اپنی ملاقات کو یاد کیا۔