نئی دہلی، 31 جولائی (یو این آئی) طلاق ثلاثہ کو جرم قرار دئے جانے والے دن یکم اگست کو 'مسلم خواتین کے حقوق کا دن' کے طور پر منایا جائے گا۔
مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے
آج یہاں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے یکم اگست 2019 کو ' طلاق ثلاثہ یا طلاق بدعت' کو قانونی جرم قرار دیا تھا۔
'تین طلاق' کو قانونی جرم بنانے کے بعد تین طلاق کے واقعات بڑے پیمانے پر کم ہوئے ہیں۔