ممبی 22 جون (یو این آئ) عالمی یوگا دن کے موقع پر ایک جانب جہاں شھر میں مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا تھا وہیں عرس البلاد کے ایک تاریخی مندر میں اس موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں برقعہ پوش مسلم خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور خود یوگا بھی کیا
ساوتھ ممبی کے تاریخی مادھوباغ مندر سے متصلہ ہال میں بی جے پی کے مقامی کونسلر اتل شاہ نے اس تقریب کا اہتمام کیا تھا جس میں اعلی صبح بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی اور اس میں مسلم خواتین بھی بردران وطن کے ھمراہ
یوگا کرتے ہوے دکھلائ دی
وارڑ نمبر 220 کے کونسلر اتل شاہ نے اس موقع پر کہا کہ یوگا کا تعلق صحت سے ہے اسکا مزہب سے کوئ تعلق نہہں ہے نیز وزیراعظم نریندر مودی نے ہماری اس قدیم روایت کو برقرار رکہنے کے لئے جو اقدامات کئے ہے اس کے نتیجے میں آج پورے ملک میں یوگا کرنا ایک عام بات ہوگئی ہے
انہوں نے کہاکہ اسلام میں نماز کی جو ایمیت ہے دراصل وہ بھی پنج وقتہ جسمانی ورزش ہے اور انسانی جسم کو بیماریوں سے دور رکھنے کے لئے کارآمدثابت ہوتی ہے نیز سائنس نے بھی اسے تسلیم کیا ہے