نئی دہلی، 21 اپریل (یو این آئی) وقف ترمیمی قانون کے خلاف ملک گیر احتجاج کے سلسلہ کو دراز کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم پر سنل لا بورڈ 22 اپریل بروز منگل صبح دس بجے تالکوٹرہ انڈور اسٹیڈیم میں "تحفظ اوقاف کا نفرنس " کا انعقاد کر رہا ہے جس کی صدارت بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کریں
گے۔
اس کا نفرنس کے داعیوں میں بورڈ کے نائب صدور میں مولانا سید ارشد مدنی، مولانا عبید اللہ خان اعظمی، سید سعادت اللہ حسینی، مولانا اصغر امام مہدی سلفی، مولانا محمد علی محسن نقوی، مولاناسید محمود اسعد مدنی، بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا فضل الرحیم مجد دی اور بورڈ کے ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس شامل ہیں۔