: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/15ڈسمبر(ایجنسی) آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ کے ترجمان اور مشہور عالم دین مولانا خلیل الرحمان سجاد نعمانی نے بتایا کہ مرکزی حکومت کے تین طلاق کے مسئلے پر پیش کرنے والے مجوزہ بل پرغور وخوض کے لئے مسلم پرسنل لا بورڈ کی مسلم جماعتوں کے ساتھ17دسمبر کو دہلی
میں میٹنگ بلائی گئی ہے۔
نیوز ایجنسی یو این آئی سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم پرسنل لابورڈ حکومت کے تین طلاق کے مسئلے پر قدم سے واقف ہے اور اس مسئلہ پر غور کو خوض کرنے کے لئے تمام مسلم جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے تاکہ اس معاملے پر تمام مسلم جماعت کے سربراہان سر جوڑ کر اس حساس موضوع پر سنجیدگی سے بات چیت کرسکیں۔