the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 30جولائی (یوا ین آئی) یونائٹیڈ مسلم مورچہ نے ماب لنچنگ کے خلاف آج یہاں جنتر منتر پر ایک علامتی دھرنا دیا۔جس میں مسلمانوں کے علاوہ دلتو ں نے بھی حصہ لیا۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مورچہ کے قومی ترجمان حافظ غلام سرور نے کہا کہ ماب لنچنگ کے بڑھتے واقعات پر روک لگانا وقت کی ضرورت ہے ورنہ اس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ بڑھتا چلاجائے گا اور ملک میں بدامنی کا ایسا ماحول بن جائے گا جس پر کنٹرول کرنا ناممکن ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے فسادات اور اب ماب لنچنگ کو سیاسی مفادات کے حصول کے لئے استعمال کیا جارہا ہے تاکہ عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹائی جاسکے۔

مورچہ کے نائب قومی صدر مولانا مرتضی الحسینی نے کہا کہ ملک میں دلت ، قبائلی اور اقلیت ہمیشہ تشدد کا شکار رہے ہیں۔1989میں انسداد تشدد(ایس سی ، ایس ٹی) ایکٹ بننے سے دلتوں اور قبائلیوں کو راحت ملی تھی لیکن اس قانون میں ترمیم



کے خلاف جب دلتوں اور قبائلیوں نے آواز اٹھایا تواب حکومت ایک نیا آرڈی ننس لانے جارہی ہے۔ مولانا مرتضی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت جو آرڈی ننس لانے جارہی اس میں دلتوں اور قبائلیوں کے ساتھ اقلیتوں کو بھی شامل کیا جائے۔ اس سے اقلیتوں کے خلاف تشدد کے واقعات کو روکنے میں مدد ملے گی۔ 


اس موقع پر دلت رہنما ڈی سی کپل نے کہا کہ ملک سے مذہبی سیاست کو ختم کرکے عوامی سیاست کو رائج کرنے کے لئے دلت مسلم ایکتا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس کے لئے دلتوں او رمسلمانویں کو ایک پلیٹ فارم پر آنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزادی کے 70برس گذر جانے کے باوجود ہم سیلاب اور خشک سالی جیسے مسائل پر بھی قابو نہیں پاسکے ہیں اور اس میں سینکڑوں افراد ہلاک ہورہے ہیں۔

اس موقع پر مورچہ کے دہلی یونٹ کے صدر مہندی حسن منصوری، شبیر احمد منصوری، جہانگیر عالم، ڈاکٹر آئی ڈی قاسمی، میکائیل تابشم گلزار خان، منوج ودروہی، نعمت اللہ خان اور ڈاکٹر سراج الدین وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.