گاندھی نگر ، یکم اپریل (یواین آئی) گجرات اسمبلی میں آج مبینہ طور پر ’لوجہاد‘ مخالف ایک ترمیمی بل پر مباحثے کے دوران ہنگامہ برپا ہوگیا اور کانگریس کے ایم ایل اے عمران کھیڑ والا نے اس بل کی کاپی کو
ایوان میں پھاڑ دیا۔
موجودہ بجٹ اجلاس کے دوران وزیر مملکت برائے داخلہ پردیپ سنگھ جڈیجہ نے 2003 میں آزادیٔ مذہب ایکٹ کا ترمیمی بل پیش کیا۔
تاہم اس میں لو جہاد کا لفظ استعمال نہیں کیا گیا ہے۔