: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 2 جون (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی طرف سے انڈین یونین مسلم لیگ کو 'سیکولر' کہنے پر آج سخت ردعمل ظاہر کیا اور کہا کہ ملک کی تقسیم کے وقت محمد علی جناح کی ایک ہدایت پر 'ڈائریکٹ ایکشن' کے ذریعے ہزاروں ہندوؤں کا قتل عام کرنے والی مسلم لیگ کو سیکولر کہنا کانگریس کے نظریاتی دیوالیہ پن کا منہ
بولتا ثبوت ہے بی جے پی کے ترجمان پریم شکلا نے مسٹر راہل گاندھی کے اپنے دورہ امریکہ کے تازہ ترین بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ مسلم لیگ جو 20ویں صدی کے پہلے عشرے میں برطانوی راج کی خدمت کے لیے قائم ہوئی تھی اور جسے 'ڈائرکٹ ایکشن' کو انجام دیے کر جناح کی ایک ہدایت پر ہزاروں ہندوؤں کی نسل کشی، اسے سیکولر ثابت کرنا کانگریس کے نظریاتی دیوالیہ پن کا زندہ ثبوت ہے۔