تلنگانہ حکومت نے مارچ سے شروع ہونے والے رمضان کے مقدس مہینے کے دوران مسلم ملازمین کو دفاتر سے جلد چھٹی دینے کی اجازت دی ہے چیف سیکریٹری شانتی کمار نے ایک حکم جاری کیا جس میں مسلم ملازمین کو رمضان کے مہینے میں ایک گھنٹہ پہلے دفاتر سے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ رمضان کا آغاز یکم یا 2 مارچ کو چاند کی رویت کے مطابق
ہوگا۔سرکاری احکامات کے مطابق، "حکومت تمام مسلم سرکاری ملازمین/اساتذہ/کنٹریکٹ/آؤٹ سورسنگ/بورڈز/کارپوریشنز اور عوامی شعبے کے ملازمین کو رمضان کے مقدس مہینے یعنی 2 مارچ سے 31 مارچ تک ہر روز سہ پہر 4 بجے دفاتر/اسکولوں سے چھٹی دینے کی اجازت دیتی ہے تاکہ وہ ضروری عبادات ادا کر سکیں، سوائے اس کے کہ جب ان کی موجودگی کسی ہنگامی خدمات کے لیے ضروری ہو۔”۔