نئی دہلی، 26دسمبر(ایجنسی) آل انڈیا مسلم کانفرنس نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ تین طلاق کے تعلق سے
عجلت میں کو ئی آرڈی نینس نہ لائے۔ یہاں کانفرنس کی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں کانفرنس کے صدر شمائل نبی نے کہا کہ کسی عجلت کی مطلق ضرورت نہیں۔ یہ ایک مذہبی معاملہ ہے۔