نئی دہلی/19اپریل(ایجنسی) معروف شیعہ مذہبی رہنما مولانا کلب صادق کی طبیعت خراب ہے ۔ ان کو گڑگاوں کے میدانتا سپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ جمعرات کو مولانا کلب صادق سے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ملاقات کی ۔ در اصل آنت میں بیماری کی وجہ سے مولانا کلب صادق کو میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">لکھنو میں منگل کو شیعہ مذہبی رہنما کی طبیعت اچانک زیادہ خراب ہوگئی تھی ، جس کے بعد آنا فانا انہیں ایئر ایمبولینس سے میدانتا اسپتال گڑگاوں لایا گیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ وہ گزشتہ کچھ دنوں سے کئی امراض میں مبتلا ہیں ۔ تاہم فی الحال اہل خانہ نے اس بات کا انکشاف نہیں کیا ہے کہ ان کو کونسا مرض لاحق ہے۔