حیدرآباد/25جولائی(ایجنسی) امریکہ میں حیدرآباد کاایک نوجوان طالب علم گزشتہ چار دن سے لاپتہ ہیں۔ پرانے شہر حیدرآباد کے سنتوش نگر سے تعلق رکھنے والے محمد اسماعیل نے وزیر خارجہ سشما سو راج کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے فرزند مرزا احمد علی بیگ ایم ایس کی تعلیم حاصل کرنے 2015 میں امریکہ گیا تھا اور نیوجرسی میں قیام پذیر تھا ۔
گزشتہ تین دن سے اچانک لاپتہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے کے دوستوں اور روم میٹ نے مرزا احمد علی بیگ کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی ہے۔ محمد اسماعیل نے مرکزی وزیر سے درخواست کی کہ وہ ان کے بیٹے کا پتہ لگانے کے لئے امریکی حکام اور امریکن قونصل خانہ سے رابطہ کریں۔
بتایا گیا ہے کہ مرزا احمد علی حیدرآباد سے ایروناٹیکل انجینئرنگ کرنے کے بعد ایم ایس کے لئے امریکہ گیا تھا ، جہاں وہ پارٹ ٹائم جاب بھی کررہا تھا ۔