اسلام آباد/29نومبر(ایجنسی) پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے آج قبول کیا کہ وہ دہشت گرد تنظیموں لشکر طیبہ ( ایل ای ٹی ) اور جیش محمد کے سب سے بڑے حامی ہیں۔
اس سلسلے میں ایک پاکستانی نیوز
چینل کے ساتھ پرویز مشرف کے انٹرویو کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیم جیش محمد اور لشکر طیبہ کا حامی ہیں۔
یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب حال ہی میں ایل ای ٹی سے وابستہ جماعۃ الد عوہ کے سربراہ اور ممبئی حملےکے مبینہ ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کو لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر نظربند ی سے رہا کیا گیا ہے۔