: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 6 مارچ (یو این آئی) صدرجمہوریہ دروپدی مرمو عالمی یوم خواتین کے موقع پر "ناری شکتی سے وکست بھارت" کے موضوع پر قومی کانفرنس کا افتتاح کریں گی۔
یہ کا نفرنس یہاں وگیان بھون میں خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کی طرف سے منعقد کی جارہی ہے۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر انا پور نا دیوی اور وزیر مملکت ساوتری ٹھا کر کے ساتھ ساتھ سینئر افسران اور خصوصی مہمان پروگرام میں شرکت کریں
گے۔
یوم خواتین کے موقع پر ” وہ ہندوستان کی تعمیر کر رہی ہیں “ ہیش ٹیگ سے سوشل میڈیا پر ایک میگا مہم بھی چلائی جارہی ہے۔ اس پروگرام میں مسلح افواج، نیم فوجی دستوں اور دہلی پولیس کی خواتین افسران کے ساتھ ساتھ میر ایو دا بھارت پورٹل کے رضا کاروں، آنگن واڑی کارکنان، آشا کارکنان اور سیلف ہیلپ گروپ کے ارکان شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ مختلف وزارتوں اور محکموں کی خواتین افسران کو بھی پروگرام میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔