: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
شملہ، 04 مئی (یو این آئی) صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو ہماچل پردیش کے اپنے پانچ روزہ دورے پر ہفتہ کو یہاں پہنچیں۔
محترمه مر مو صبح 10.35 بجے ایئر فورس کے ایک خصوصی ہیلی کاپٹر میں کلیانی ہیلی پیڈ پر اتریں، جہاں گورنر شیو پر تاپ شکلا نے ان کا استقبال کیا۔ وہ یہاں مشو برا میں راشٹر پتی نواس میں قیام کریں گی۔ ان کی حفاظت کو مد نظر
رکھتے ہوئے شملہ سے ریٹریٹ تک کے پورے راستے پر سخت حفاظتی بند و بست کئے گئے ہیں۔ صدر جمہوریہ 06 مئی کو دھرم شالہ میں ہماچل پردیش سنٹرل یونیورسٹی کے 7 ویں کانووکیشن میں شرکت کریں گی۔ دوسرے دن ، 7 مئی کو ، وہ گیٹی ہیر ٹیج کلچرل کمپلیکس، شملہ میں ایک ثقافتی پروگرام میں شریک ہوں گی۔ اسی دن وہ یہاں راج بھون میں گورنر کی طرف سے منعقدہ عشائیہ میں شرکت کریں گی۔