: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 28 جون (یو این آئی) صدر دروپدی مرمو نے عید الا ضحی کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔ محترمہ مرمو نے اپنے پیغام میں کہا کہ ” میں تمام ہم وطنوں اور بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں، خاص طور پر اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک
خواہشات پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عید الا ضحی محبت، ایثار اور قربانی کا مقدس تہوار ہے۔ یہ تہوار ہمیں ترک کی راہ پر چلنے اور انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے کی ترغیب دیتا “ ہے۔ آئیے اس موقع پر ہم سب مل کر معاشرے میں باہمی بھائی چارے اور باہمی ہم آہنگی کو بڑھانے کی راہ پر آگے بڑھنے کا عہد کریں۔