: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 25 مئی (یو این آئی) صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑ نے دنیا کے سب سے بڑے جمہوریت کے تہوار میں حصہ لیتے ہوئے ہفتہ کو یہاں لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں ووٹ ڈالا۔
محترمہ مرمو نے لائن میں کھڑے ہو کر راشٹرپتی بھون کمپلیکس میں واقع ڈاکٹر راجندر پر ساد کیندر یہ ودیالیہ کے پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا۔ اس پولنگ بوتھ کو صرف خواتین الیکشن اہلکار چلارہی ہیں اور اسے پنک بوتھ کا نام
دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کے بعد صدر جمہوریہ نے اپنی انگلی پر سیاہی دکھاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جمہوریت کے تہوار میں شرکت کر کے اپنی ذمہ داری پوری کی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ زیادہ تعداد میں ووٹنگ میں حصہ لیں۔
نائب صدر جگدیپ دھنکڑ نے بھی اپنی اہلیہ ڈاکٹر سدیش دھنکڑ کے ساتھ اپنا ووٹ ڈالا۔ مسٹر دھنکڑ اور ان کی اہلیہ نے صبح 9 بجے کے قریب نارتھ ایونیو میں واقع سینٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ سروس سینٹر کے پولنگ بوتھ پر اپنا ووٹ ڈالا۔